منہاج القرآن شیسمو کے زیر اہتمام ختم قرآن کی روح پرور تقریب سے پروفیسر علامہ نصیر احمد نوری کا خطاب



sh5

عقیل قادر
اوسلو

 منہاج القرآن انٹرنیشنل شیسمو کے مرکز پر رمضان المبارک کی پرمبارک ساعتوں میں 15جولائی بروزبدھ ختم قرآن کی روح پرور تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں خواتین و حضرات اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔پروگرام کے مہمان خصوصی پاکستان سے تشریف لائے ہوئے پروفیسر علامہ نصیر احمد نوری تھے جبکہ اس روحانی محفل کی صدارت پیر سید مد ثرحسین شاہ نے کی ۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز آیات ربانی سے کیا گیا جس کی سعادت محمد عنص نے حاصل کی ۔ آقا علیہ السلامۖ کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ عقیدت کا نذرانہ شیخ عثمان، حاجی عبدالرئوف، مبشر جاوید، قاسم محمود اور ناروے کے ممتاز دینی سکالر علامہ قاری اصرار احمد نے پیش کیا۔نارویجن مسلم ابو بکر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت دکھ ہو رہا ہے کہ رمضان المبارک کا رحمتوں بھرا مہینہ اتنا جلدی گذر گیا جبکہ ہم اللہ پاک کی صحیح معنوں میں عبادت کا حق بھی ادا نہیں کر سکے انہوں نے کہا کہ دل تو چاہتا ہے کہ کاش رمضان المبارک تین چار مہینوں پر محیط ہوتا تاکہ ہم اللہ کی بندگی بجا لاتے اور گناہوں کی زندگی سے بچ سکتے۔پروگرام کی نقابت کے فرائض محمد زین محمود نے احسن انداز میں سرانجام دیے۔ختم قرآن کے موقع پر علامہ نصیر احمد نوری نے عظمت قرآن کے حوالے سے علمی و فکری خطاب کیا جس کو حاضرین نے خوب سراہا ۔پیر سید مدثر حسین شاہ نے پروگرام کے آخر میں خصوصی دعا کی جبکہ نماز فجر کے بعد درودو سلام سے روح پرور پروگرام کا اختتام کیا گیا۔ خواتین و حضرات کے لیے سحری کا بھرپور انتظام کیا گیا تھا۔ پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے منہاج القرآن شیسمو کی پوری انتظامیہ مبارکباد

ککی مستحق ہے جبکہ اس میں مرکزی کردار افتخار محمود مرکزی رہنما منہاج القرآن شیسمو نے ادا کیا۔

she 11 she 14 she 18 she1 she3 she4 she6 she9 she10 she12 she13 she15 she13

اپنا تبصرہ لکھیں