منفرد گانوں اور میوزک سے شہرت پانے والے پاکستان کے معروف ترین گلوکار انتقال کر گئے

منفرد گانوں اور میوزک سے شہرت پانے والے پاکستان کے معروف ترین گلوکار انتقال کر گئے 

پاکستان کے معروف گلوکار اور بینڈ اوور لوڈ کے بانی فرہاد ہمایوں انتقال کر گئے ہیں ، ان کی موت کی اطلاع بینڈ کے آفیشل فیس بک پیج پر دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ شاندار شخصیت فرہاد ہمایوں ہمیں آج صبح الوادع کہہ گئی، اپنی اقدار پر سمجھوتہ نہ کرنے والے فادی اسپرٹ اور آرٹ کے لحاظ سے بہت آگے تھے۔انتقال کی اطلاع کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے موسیقار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ فرہاد اور ان کے بینڈ نے ان کی نوجوانی کا دور یادگار بنایا۔پوسٹ کے مطابق فرہاد کی خواہش تھی کہ انکی زندگی کی خوشی منائی جاءے لہٰذا اہل خانہ، دوست احباب اور مداحوں سے درخواست ہے کہ وہ ان کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے فرہاد کیلئے دعا کریں۔

بینڈ کے آفیشل پیج پر فرہاد کی موت کی وجہ کا ذکرنہیں کیا گیا تاہم سال 2018 میں فرہاد نے انکشاف کیا تھا کہ انہیں برین ٹیومرہے اوردنیا کے بہترین سرجن ان کا آپریشن کررہے ہیں۔ڈرم، جم بینڈ اوور لوڈ سے وابستگی کے باعث شہرت رکھنے والے پاکستانی گلوکار پروڈیوسرنے اکتوبر 2020 میں کاپی رائٹس ایکٹ کی خلاف ورزی پر سافٹ ڈرنک کمپنی کیخلاف مقدمہ دائرکیا تھا۔ فرہاد ہمایوں کا کہنا تھا کہ ” نیہڑے آ ” کو بڑی بے شرمی سے چوری کیا گیاہے۔ گانے کے منفرد بول سے لے کر گٹار، اس کے سر، تال، میوزک نہ فلم کا ورژن ہے نہ ہی کوک سٹوڈیو کا ورژن ہے اسے روکنا چاہیے۔اوورلوڈ نے یہ گانا سال 2012 میں کوک سٹوڈیو سیزن 5 کیلئے گایا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں