گمنام درخواستوں پر ملازمتیں

گمنام درخواستوں پر ملازمتیں

برگن کے محکمہ صحت کی سربراہ سیو انیتا نے بغیر نام کی درخواستوںکے درخواستگزاروں کو ملازمتوں کے مواقع فراہم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔انکا کہنا ہے کہ نئی حکمت عملی بہت اچھی ہے ۔لیکن ہمیں غیر ملکی پس منظر رکھنے والے درخواستگزاروں کو ملازمتیں دینے کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔یہ نئی پالیسی اس وقت سامنے آئی جب برگن کی کمیونٹی میئر کی جانب سے برابری کے حقوق پر عمل درآمد کا ارادہ ظاہر کیا گیا۔اس حکمت عملی کے مطابق ہر دو ایک جیسی علمی استعداد رکھنے والے درخواستگزاروں میں سے اس کا انتخاب کیا جائے گا جو کسی قسم کی جسمانی کمزوری کا مالک ہو گا یا غیر ملکی پس منظر رکھتا ہو گا۔اوسلو میں تجرباتی بنیادوں پر ایسی درخواستوں پر کام کیا گیا جن پر سے نام غائب کر دیے گئے تھے۔اس کے نتیجے میں غیر ملکی پس منظر رکھنے والے درخواستگزاروں کو ملازمتیں مل گئیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں