ممتاز قادری کے مزار کو جانے والی سڑک سیل، ایک روز قبل سینکڑوں افراد آئے :بھائی سفیر اعوان

ممتاز قادری کے مزار کو جانے والی سڑک سیل، ایک روز قبل سینکڑوں افراد آئے :بھائی سفیر اعوان

 سپریم کورٹ کے آسیہ بی بی کی رہائی کے فیصلے کے بعد جڑواں شہروں میں کشیدگی دوسرے روز بھی برقرار ہی۔ ایک طرف جہاں لوگوں کی آمدورفت متاثر ہو رہی ہے تو دوسری طرف اسلام آباد کے قریب بہارہ کہو اٹھال میں ممتاز حسین قادری کے عقیدت مندوں کو ممتاز قادری کے مزار کی جانب آنے سے روکنے کے لیے اسلام آباد میں بہارہ کہو روڈ کو ممتاز قادری کے مزار کی جانب جانے والی سڑک کو مکمل بند کر دیا گیا ہے تاکہ احتجاج کرنے والے مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کو اس طرف آنے سے روکا جا سکے۔

روزنامہ نوائے وقت کے مطابق مزار پر موجود ممتاز قادری کے بڑے بھائی ملک سفیر اعوان نے بتایا ایک دن قبل سینکڑوں افراد دربار پر پہنچے لیکن گزشتہ روز لوگوں کو مزار پر آنے سے روک دیا گیا، صرف چند مقامی افراد دربار پر آرہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا عوام کی بڑی تعداد روزانہ حسب معمول مزار کا دورہ کرتی ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے فوری بعد بھی لوگوں کی بڑی تعداد نے ادھر کا رخ کیا۔

مزار پر دعا کے لیے آئے تین افراد نے بتایا کہ فیصلے کے بعد جہاں ملک بھر میں حالات خراب ہیں وہیں جڑواں شہروں میں بھی کشیدگی ہے، عوام کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، سکول بند ہو رہے ہیں اور مارکیٹس بھی بند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ معمول کے مطابق مزار پر آتے ہیں دعا کرتے ہیں اور ملحقہ مسجد میں نماز ادا کر کے واپس چلے جاتے ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد لوگوں کو اس طرف آنے سے روکا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں