ملک کے مختلف علاقوں میں پھسلن کی وارننگ

ناروے کے مختلف بڑے علاقوں میں پھسلن کی وجہ سے کئی واقعات پیش آئے ہیں۔ایک واقعہ کی رپورٹ جرمن سیاحوں کی جانب سے کی گئی ہے۔اس واقعہ میں Lyngenمیں اسکیٹنگ کے دوران دو اشخاص تین فٹ تک برف کے ڈھیر میں دب گئے۔ان میں سے ایک شخص اپنی مدد کے تحت نکل آیا جبکہ اسکے ساتھی کے لیے مدد بلائی گئی مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔
تیز ہوائوں اور اسنو سلائیڈنگ کی وجہ سے پہاڑوں کی جانب جانے والے راستے منگل کی صبح سے بند ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں