ملکہ سونیا کا تارکین وطن خواتین کے ساتھ ٹور

Queen on stals....ملکہ سونیا نے جمعرات کے روز درامن میں تارکین وطن خواتین کے ساتھ جنگل کے ٹور پہ گئیں۔یہ ٹور نارویجن ٹور ازم ایسو یشن کے زیر اہتمام کیا گیا تھا۔اس ملٹی کلچرل ٹور سے سب لطف اندوز ہوئے۔ٹورمیں حصہ لینے والوں کے لیے ترکش اور ایرانی کھانوں کا انتظام کیا گیا تھا۔درامن میں ٹورزم ایسو سسی ایشن کے جنرل مینیجر Simon Torgersen سائمن نے کہا کہ ہمارے ساتھ ٹور پر ملکہ کی شمولیت انتہائی خوشی کی بات ہے۔ہم لوگ پچھلے کئی برسوں سے گھر اور کام سے باہر نارویجن سوسائٹی میں تارکین وطن خواتین کی شمولیت کو اہمیت دیتے ہیں۔
ملٹی کلچرل آئٹ ڈور پراجیکٹ کا آغاز سن دو ہزار تیرہ میں کیا گیا تھا۔ملکہ اور تمام خواتین نے بازؤں پر سپورٹس پٹیوں کے ساتھ ٹور میں حصہ لیا اور ایک کلومیٹر تک کا سفر پیدل کیا۔اس دوران میں ملکہ سونیا اور خواتین نے راستے میں لگائے گئے اسٹالز سے مختلف ڈشز کھائیں جو کہ خواتین نے تیار کیں تھیں۔
ملٹی کلچرل گروپ کے پراجیکٹ مینیجر Havva Cucurkaya, نے کہا کہ ٹور کے دوران ڈشز بھی ایک اہم حصہ تھیں۔اس ٹور کا مقصد یہ سکھانا تھا کہ نارویجن معاشرے میں کس طرح سب لوگ مل کر ٹور پر جاتے ہیں۔لیکن تارکین وطن کاتین بروؤن چیز اور ھاٹ ڈاگز اتنے شوق سے نہیں کھاتیں جس قدر کہ اپنا بنایا ہوا کھانا۔
جمعارت کے روز ملکہ سونیا نے ترکش کھانے چلتے ہوئے کھائے جن میں گوشت کی ڈشز بھی شامل تھیں۔ملکہء سونیا نے کہا ہ کھانا بہت لذیذ تھا اور وہ اس بات پر فخر کرتی ہیں کہ تارکین وطن کواتین نے ان کے ساتھ گھنے جنگل کی سیر کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں