ملزم نے فائرنگ سے پہلے اپنا لباس کیوں بدلا؟

اوسلو میں دو شراب خانوں پر حملہ کرنے والے ملزم زانیار ماتا پور جس پر دہشت گردی کا الزام ہے کے بارے میں پولیس تفتیش کر رہی ہے۔حملہ سے پہلے ملزم نے نیلے رنگ کی ٹی شرٹ کے اوپر پیلے رنگ کی ٹی شرٹ پہن رکھی تھی۔اب پولیس اکی وجہ جاننا چاہتی ہے۔
اوسلو پولیس ڈصٹرکٹ کے دسٹرکٹ اٹارنی انگولڈ مارگولڈ نے مقامی خبر رساں ایجنسی ں ارویجن براڈ کاسٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے کہا کہ ملزم کا لباس تبدیل کرنے کا سوال بھی تفتیش میں شامل ہے جس کے بارے میں پولیس وجوہات جاننا چاہتی ہے۔
ماتا پور پر اوسلو میں گزشتہ ماہ دو نائٹ کلبوں پر فائرنگ اور دہشت گردی کے الزامات ہیں جس میں نتیجے میں دو افراد ہلاک اور بیس افراد زخمی ہو گئے تھے۔
سیکورٹی کیمرہ فوٹیج
سیکورٹی کیمرہ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ سے پہلے ملزم نے نیلی ٹی شرٹ اور تین لائنوں والا ٹراؤزر پہن رکھا تھا۔ جب ترتالیس سالہ شخص نے اوسلو جانے کے لیے ٹرام لی اس نے سر پر ٹوپی پہنی اور پیی قمیض پہن لی۔کیمرہ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ماتا پور نے نیلی قمیض کے نیچے پیلی قمیض پہن رکھی تھی جبکہ اس نے ٹراؤزر بھی تبدیل کیا تھا۔ پولیس کے پاس ملزم کے لباس کی تبدیلی کے لیے کئی تاویلیں ہیں اور پولیس اسکا درست جواب معلوم کرنا چاہتی ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں