ملا کریکر کو اوسلو سے منتقل کرنے کا فیصلہ

پولیس نے عراقی نثراد ملا کریکر کو اوسلو سٹی سے ناروے کی شمالی کائونٹی میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں وہ کائونٹی کے مرکزی علاقے میں رہے گا۔یہ منتقلی پچیس فروری کو عمل میں لائی جائے گی۔ملا کریکر کا دستاویزی نام نجم الدین فراز احمد ہے۔اسے نارویجن پرائم منسٹر اور تین عراقیوں کو دھمکیاں دینے کے الزام میں دو برس قید کی سزا سنائی گئی تھی۔نارویجن حکام اسے عراق نہیں بھیج سکتے کیونکہ انہیں شک ہے کہ عراقی حکومت اسے کہیں پھانسی نہ دے دے۔ملا کریکر کو اس اتوار کو رہا کیا جائے گا۔
تاہم ملا کریکر اپنی منتقلی کے فیصلے پر ناخوش ہے اور شمالی ناروے نہیں جانا چاہتا۔اس لیے اسکے وکیل نے اس فیصلے کے خلاف کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں