ملازمت کیلیے ناروے آنے والے سویڈش نوجوانوں کو انتباہ

نارویجن حکام نے روزگار کی خاطر ناروے کا رخت سفر باندھنے والے سویڈش نو جوانوں کو خبردار کیا ہے کہ یہاں ان کے بلیک میل ہونے کا خطرہے ۔ناروے کی ریستوران اندسٹری میں کئی مطلب پرست لوگ ہیں جو نوجوانوں کو انکا صحیح معاوضہ نہیں دیتے۔اس لیے کہ انہیں اپنے حقوق کا علم نہیں ہوتا۔یہ بات پی ایچ ڈی کی ایک طالبہ Ida Tolgensbakk ایدا تھولگنسبک نے سویڈش ریڈیو سے بات چیت کے دوران بتائی۔
نو جوانوں سے مفت آزمائشی کام لینا،انہیں کم اجرت دینا اور اوور ٹائم کی ادائیگی سے محروم رکھنے جیسے نا جائز سلوک مالکان ان نو جوانوں سے روا رکھتے ہیں۔
لیبر آرگنائیزیشن کے سربراہ جو گھوم پھر کر ان نوجوانوں کے ھالات کا جائزہ لیتے ہیں انکا کہنا ہے کہ ان نوجوانوں کو وہ سہولتیں نہیں دی جاتیں جو ان کے ساتھ کام کرنے والے نارویجنوں کو حاصل ہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں