معروف فلم اداکار رضا مراد کو ویمنس کالج میں استقبالیہ پیش کیا گیا

(علی گڑھ،پریس ریلیز)
مشہور فلم اداکار رضا مراد نے ماحولیاتی تحفظ کے لئے بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ویمنس کالج
کا دورہ کیا اور پرنسپل پروفیسر نعیمہ خاتون کے ہمراہ کالج کے اساتذہ اور طالبات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ماحولیات کے تحفظ کے لئے ہر سطح پر سنجیدہ کوششیں کی جائیں۔واضح رہے کہ معروف اداکار رضا مراد اے ایم یو میں ایکو کلب کے ماحولیات و توانائی کے تحفظ پر مبنی انٹر نیشنل شارٹ فلم فیسٹیبل کی اختتامی تقریب میں شرکت کے لئے آئے ہوئے ہیں۔ان کے ویمنس کالج پہنچنے پر ویمنس کالج اسٹو ڈنٹ یونین اراکین نے پرنسپل پروفیسر نعیمہ خاتون کی قیادت میں رضا مراد کا زوردار استقبال کیا۔تعاروفی کلیمات کی ادائیگی کے بعد پرنسپل پروفیسر نعیمہ خاتون گلریز نے مہمان بالیوڈ اسٹار رضا مراد کو بتایا کہ کس طرح مخالف حالات میں بھی شیخ عبدا لللہ عرف پاپا میاں اور ان کی اہلیہ محترمہ اعلی بی نے تعلیم نسواں کو فروغ دیا اور یہ انھی کی محنتوں کا ثمرہ ہے ۔سر سید احمد خاں سے تحریک لے کر شیخ عبد اللہ نے جو پودا لگایا تھا وہ آج ویمنس کالج کے روپ میں ایک تناور درخت بن گیا ہے،اور یہاں کی طالبات نے خلائی ساینس کے امور سے لے کر حکومت میں سیاسی قیادت تک زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی پیش کی ہے۔
رضا مراد نے اس موقع پر کالج کیمپس کا جائزہ لیا اور یہاں کے ہرے بھرے ماحول پر خوشی کا اظہار کیا۔ کالج کے مختلف پروگراموں میں شرکت کرنے والی عظیم شخصیات جن میںآسکر ایوارڈ یافتہ اے آر رحمان ،وغیرہ شامل ہیں،سے متعارف کراتے ہوئے انھیں بتایا گیا کہ معروف قلمکار عصمت چغتائی،مشہور سیاستداں محسنہ قدوائی،ٹی وی اداکارہ سریکھا سیکری،انو راج سنگھ،بیگم عابدہ فخر الدین احمد،بیگم سلمی انصاری وغیرہ اسی ادارے کی پروردہ طالبات ہیں۔کالج کیمپس میں اپنے مختصر قیام کے دوران رضا مراد نے طالبات کی خواہشات کے عین مطابق سیلفی کھنچوانے میں خصوصی دلچسپی دکھائی ۔اس موقع پر پروفیسر حنا پرویز،ایکو کلب اے ایم یو کے صدر ڈاکٹر ارشد باری،سکریٹری فرقان احمد،ڈاکٹر منصور عالم،ڈاکٹر عطا الر حمان،ڈاکٹر بدر الزماں،ڈاکٹر فوزیہ وحید،لائبریرین شمیم احمد،ڈاکٹر فرقان سنبھلی،ڈاکٹر عرشی خاتون،ڈاکٹر فریدہ ،اور ندا اکرم ،فبیہا احمد،
وغیرہ اراکین ویمنس کالج اسٹوڈنٹ یونین بھی موجود رہے۔
اپنا تبصرہ لکھیں