معذوروں کی تنظیم کے سربراہ محمد خرم شہزاد کی پنجاب بھر کے معذور افراد سے اپیل

لاہور:
معاشرے میں معذور افراد نے اپنی قابلیت سے خود کومنوایا ہے لیکن فکری،ذہنی صلاحیتوں کے حامل ان افراد کو معاشرے میں وہ مقام حاصل نہیں ہے جو ان کا حق ہے۔تین فی صد کوٹہ ہونے کے باوجود معذور افراد کے ساتھ ملازمتوں کے حصول میں امتیازی سلوک روا رکھاجا رہا ہے اور معذورافراد کو نوکریاں فراہم کرنے میں انھیں ہر سطح پر نظرانداز کردیاجاتا ہے۔
Forget Disability Organization نے9جون2015 کو پنجاب اسمبلی لاہور کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی تیاری کر لی ہے۔Forget Disability Organization کے سربراہ محمد خرم شہزاد نے پنجاب بھر کے معذور افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اس احتجاجی مظاہرے میں شریک ہو کر اپنے حقوق کے لئے آواز بلند کریں ۔تمام معذور افراد جو تعلیم یافتہ ہونے کے باوجود بے روزگار ہیں اس احتجاجی مظاہرے میں شریک ہو کر اس احتجاجی مظاہرے کو کامیاب بنائیں۔Forget Disability Organization کے اس احتجاجی مظاہرے میں ایک ہزار سے زائد معذور افراد کی شرکت متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں