معافی مانگنے سے انکار

این آر کے ٹی وی چینل کے پروگرام کے اینکر Fredrik Skavlan فریڈرک سکاولان نے جمعہ کی شام کو ایک انٹرویو میں کی جانے والی گفتگو کے بارے میں معذرت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔جمعہ کی شام کو سویڈش پارٹی
Sverigedemokraterna کے سیاستدان جمی آکسنJimmie Åkesson کا انٹر ویو تھا۔جس کے بارے میں اکثریت کی رائے یہ ہے ہ این آر کے ٹی وی چینل پر اس سیاسی لیڈر کی عزت نہیں کی گئی۔نشریاتی ادارے کو اس بارے میں تین ہزار شکایات موصول ہوئی ہیں۔
ٹی وی انٹر ویو لینے والے نے پارٹی لیڈر سے پارٹی کارکنوں کے بارے میں سوال کرتے ہوئے سور یہودی اور مفت خورے جیسے االفاظ استعمال کیے ۔ادارہء نشریات کے شعبہء شکایات کے سیکرٹری Erik Berg-Hansen ایرک برگ نے روزنامہ آفتن پوستن کو کہا کہ اس ٹی وی پروگرام میں نا شائستہ زبان استعمال کی گئی تھی۔اس کے علاوہ پارٹی لیڈر اوکسن کی گفتگو کئی مرتبہ کاٹی گئی اور اسے بولنے نہیں دیا گیا۔
کئی لوگوں کا خیال ہے کہ سکاولن نے پارٹی لیڈر کو نیچا دکھانے کی کوشش کی ہے ۔لیکن سکاولن کے لیے یہ سمجھنا مشکل ہے کہ وہ کیوں معذرت کرے۔دوران انٹر ویو اوکسن بیماری کی چھٹی پر تھا جبکہ پروگرام لیڈر کا موقف یہ ہے کہ اس سے انٹر ویو میں صحت کے عام سوالات پوچھے گئے تھے۔جبکہ لیڈر نے خود ی ٹی پروگرام میں مہمان بننے کے لیے رابطہ کیا تھا۔جبکہ سویڈش ڈیموکریٹک پارٹی کے اراکین نے جمی اوکسن کے اس انٹر ویو پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔اخبار داگ بلادے کے مطابق جمی نے بھونڈے طریقے سے انٹر ویو دیا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں