مظاہرین نے وائٹ ہائوس کے باہر پوسٹر لگا دیئے، کیا لکھا ہے؟ دیکھ کر ڈونلڈ ٹرمپ کا رنگ لال ہو جائے

مظاہرین نے وائٹ ہائوس کے باہر پوسٹر لگا دیئے، کیا لکھا ہے؟ دیکھ کر ڈونلڈ ٹرمپ کا رنگ لال ہو جائے

امریکہ کے صدارتی انتخابات میں ایک طرف صدر ڈونلڈٹرمپ کی شکست کا امکان واضح ہوتا نظر آ رہا ہے اور دوسری طرف مظاہرین نے ان کے خلاف وائٹ ہائوس کے باہر ایسے پوسٹر لگا دیئے ہیں کہ ان پر لکھی تحریریں پڑھ کر صدر ٹرمپ کا رنگ لال ہو جائے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ پوسٹر وائٹ ہائوس کے جنگلے پر لگائے گئے ہیں جن میں سے ایک پرصدر ٹرمپ کی تصویر کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ ’’تمہیں نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔‘‘

ایک اور پوسٹر پر لفظ ’لوزر‘ (Loser)لکھا ہے جبکہ ایک پوسٹر پر لکھا ہے کہ ’’تمہارے جانے کا وقت آ گیا ہے۔‘‘ایک پوسٹر پر صدر ٹرمپ کے وائٹ ہائوس سے انخلاء کا نوٹس تحریر کیا گیا ہے جبکہ ایک پوسٹر پر لکھا ہے کہ ’’ایک ایک ووٹ گنو۔‘‘اس پوسٹر کا فقرہ صدر ٹرمپ کی ووٹوں کی گنتی رکوانے کی کوشش کے جواب میں لکھا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں