مشرقی ناروے میں ایک ہزار چور اچکوں کا گروہ گرفتار

چاراضلاع کی پولیس کی مدد سے مشرقی ناروے میں ایک ہزار چورں کو رفتارکر لیا گیا ہے۔چوروں کے گروپ کے سرغنہ کو جولائی کے آخر میں سویڈن سیگرفتار کیا گیا تھا۔اس کا تعلق لتھاویا سے تھا۔پولیس کا گروپ باؤنڈ لیس سن دو ہزار نو میں بنایا گیا تھا۔اس کا مقصد ملک میں ہونے والی چوریوں ڈکیتیوں اور اٹھائی گیری کے واقعات کا سد باب تھا۔چوروں کا یہ گروہ مختلف ممالک سے ناروے میں چوریوں کی غرض سے داخل ہوا ہے۔چوروں کے اس گروہ سے پورا ناروے متاثر ہوا ہے۔اس لیے سرحد پار کی پولیس کے ساتھ اس سلسلے میں مکمل تعاون کیا جا رہا ہے۔جبکہ باقی ملک میں بھی پولیس انہی خطوط پرکام کر رہی ہے ۔یہ بات پولیس سربراہ Odd Skei Kostveit. کوسٹ وائٹ نے اپنے بیان میں کہی۔

اپنا تبصرہ لکھیں