مسلمانوں کے لیے مخصوص موبائل فون‎

مسلمانوں کے لیے مخصوص موبائل فون‎

Imran Junani
روس میں موبائل بنانے والی ایک کمپنی نے مسلمانوں کے لیے مخصوص موبائل فون تیار کرلیاہے جس میں دوزبانوں میں قرآن مجید ،قبلہ نما اور اذان کو پہلے ہی انسٹال کردیا گیا ہے ۔روسی میڈیا کے مطابق اس موبائل کو ابتدائی طور پر صرف روسی مسلمانوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اس میں مکمل قرآن مجید عربی متن اور روسی ترجمے کے ساتھ موجود ہے
ماسکو(نیٹ نیوز)یہ فون بی کیو موبائل کمپنی نے تیار کیا ہے اور اس میں ایسا آلہ بھی لگایا گیا ہے جو صارف کی جگہ کے بارے میں بتائے گا کہ وہ کس جگہ موجود ہے ۔روسی مسلمانوں کی مرکزی روحانی انتظامیہ کے نمائندے تیمور امائف نے بتایا کہ مذکورہ موبائل کی تیاری سے قبل ماہرین نے مسلم عقیدے کے پیروکار وں کی دلچسپیوں کا مطالعہ کیا تھا اور ان سے یہ پوچھا تھا کہ ان کی روزمرہ زندگی میں کس طرح کا آلہ مفید رہے گا۔
Vedlegg07.44 (for 4 timer siden)
 
اپنا تبصرہ لکھیں