مستقبل میں نارویجن ملازمتوں پر روبوٹس کے قبضے کا خطرہ

مستقبل میں نارویجن ملازمتوں پر روبوٹس کے قبضے کا خطرہ
ایک حالیہ سروے رپورٹ کے مطابق ہر دس میں سے ایک نارویجن نے اس خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ مستقبل میں کئی ملازمتوں پر روبوٹ یا آٹو میٹک مشینیں قابض ہو جائیں گی۔نارویجن اخبار آفتن پوستن کے مطابق درحقیقت یہ خطرہ لوگوں کے خیال سے ذیادہ ہے۔یہ سروے رپورٹ بزنس ایسو ایشن آف نالج اینڈٹیکنالوجی کے لیے تیار کی گئی تھی۔ اس کے مطابق صرف آٹھ اعشاریہ تین فیصد افراد کے خیال میں مستقبل میں تمام سسٹمز آٹو میٹک ہو جائیں گے۔
جبکہ پچاسی اعشاریہ تین فیصدافراد کا جواب نہیں میں تھا۔اس کے برعکس منسٹری آف ایجوکیشن کے مطابق اگلے بیس برسوں میں ہر تیسرا نارویجن ملازم آٹو میٹک ٹیکنالوجی کو استعمال کرے گا۔رپورٹ کے مطابق وہ شعبے اور ملازمتیں جو سن دو ہزار پینتیس تک جزوی یا مکمل طور پر کمپیوٹر ٹیکنالوجی کے زیر اثر ہوں گی ان شعبوں میں شعبہء نفسیات دندان سازی،فوٹو گرافک فلم مینو فیکچرنگ،ٹیلی مارکیٹ وکلاء کے سکرٹریز ،اکائونٹس کسٹمر سروسز،بینکو ں اور پوسٹ آفس کے نمائندے شامل ہیں۔
اس کے علاوہ وہ شعبے جو جدید آٹو میٹک ٹیکنالوجی سے کم متاثر ہوں گے ان میں شعبہء نفسیات،ہوٹ مینیجرز ،پرو فیسرز اور کیمسٹس شامل ہیں ۔تاہم مستقبل قریب میں اس بات کا بہت کم امکان ہے کہ ڈینٹسٹ اورفزیو تھراپسٹ کی جگہ روبوٹ لے لیں گے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں