مسافر جہاز زیادہ سے زیادہ کتنی رفتار پر سفر کرتا ہے؟ آپ بھی جانئے

مسافر جہاز زیادہ سے زیادہ کتنی رفتار پر سفر کرتا ہے؟ آپ بھی جانئے

بوئنگ کمپنی کا 787ڈریم لائنر مسافر طیارہ عام طور پر 560میل (901کلومیٹر )فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑایا جاتا ہے لیکن گزشتہ دنوں ورجن اٹلانٹک ایئرلائنز کے ایک پائلٹ نے امریکہ سے برطانیہ جانے والی ایک پرواز میں اس طیارے کو اتنا تیز چلایا کہ ایک ریکارڈ قائم کر دیا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ پرواز امریکی شہر لاس اینجلس سے لندن جا رہی تھی۔ اس دوران پائلٹ نے طیارے کی رفتار801میل(1289کلومیٹر)فی گھنٹہ رکھی جو کہ آواز کی رفتار 760میل (1223کلومیٹر)فی گھنٹہ سے بھی زیادہ تھی۔

پائلٹ نے امریکی ریاست پنسلوانیا کے اوپر 35ہزار فٹ کی بلندی پر اس ریکارڈ رفتار سے طیارے کو اڑایا تاہم جب پرواز بحراوقیانوس کے اوپر گئی تو پائلٹ کو رفتار کم کرنی پڑی تاہم اس نے پھر بھی رفتار 710میل (1143کلومیٹر)فی گھنٹہ رکھی، اور وہ بھی آواز کی رفتار کے قریب قریب ہی تھی۔اس ریکارڈ رفتار پر پرواز نے لاس اینجلس سے لندن کا 8ہزار 769کلومیٹر کا فاصلہ 9گھنٹے 13منٹ میں طے کیا اور مقررہ وقت سے 48منٹ پہلے ہی پرواز لندن کے ہیتھروایئرپورٹ پر پہنچ گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں