مزید پچیس ہزار بچوں کے فری نرسری میں داخلے

ماہ اگست سے اب کم آمدن والے تین برس سے کم عمر کے بچوں کو نرسری میں فری داخلہ دیا جائے گا۔ان بچوں کا تعلق ان تارکین وطن خاندانوں سے ہے جن کے گھروں میں نارویجن نہیں بولی جاتی۔
ہمیں معلوم ہے کہ کئی بچے اسکول میں ناکافی نارویجن زبان کے ساتھ پڑہائی شروع کرتے ہیں۔جب کہ کئی والدین ذیادہ فیس کی وجہ سے بچوں کو نرسری اسکول میں نہیں بھیجتے۔لیکن اب فری نرسری اسکیم کی وجہ سے کئی کم آمدن والے خاندانوں کے بچے بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔یہ بات وزیر تعلہیم تھور بیورن Torbj248rn R248e Isaksen says. نے ایک بیان میں کہی۔
پچھلے سال فری نرسری اسکول کی سہولت چار لاکھ پانچ ہزار سالانہ سے کم آمدن والے خاندانوں کے لیے تھی۔لیکن اس سال یہ رعائیت تین سال کے بچوں کے ایسے خاندانوں کے لیے ہے جن کے والدین کی سالانہ آمدن چار لاکھ سترہ ہزار کراؤن سے کم ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں