مرغیوں پر نشان لگانے کی تجویز

ناروے کے پولٹری فارمز میں پلنے والی مرغیوں کو اینٹی بائیوٹک دوائیں دی جاتی ہیں تاکہ وہ جراثیم کو برداشت کر سکیں۔محکمہء صحت نے ایسی مرغیوں کو نشان لگانے کی تجویز دی ہے۔یہ اینٹی بائیوٹک پنسلین بھی ہو سکتی ہے جو کہ لوگوں کو مختلف انفیکشنز سے بچانے کے لیے دی جاتی ہے۔
سن انیس سو بارہ میں مرغیوں بتیس فیصد مرغیوں میں ESBL نامی بیکٹیریا پایا گیا تھا۔اس کی وجہ سے لوگ پنسلین سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔
مریانے سندے ایسے بیکٹیریاپر تحقیق کر رہی ہے جو اینٹی بایوٹک کو برداشت کر سکتا ہے۔انکا کہنا ہے کہ ایسی مرغیوں کے گوشت پر نشان لگانا چاہیے۔ہم نہیں جانتے کہ اسے گوشت کے انسانوں پر کیا اثرات ہوں گے۔ایسا گوشت کھانے سے لوگوں پر اینٹی بائیوٹک دوائیں اثر نہیں کریں گی۔سائنسدانوں کو خدشہ ہے اگر لوگ بیمار ہو جائیں تو یہ دوائیں اثر نہیں کریں گی۔اس لیے کہ اینٹی بائیوٹک دوائیں ایسا گوشت کھانے کی وجہ سے بیکٹیریا کو نہیں ختم کر سکیں گی۔
ارباب اختیار کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ایسی مرغیوں کی پیکنگ پر وارننگ دی جائے کہ لوگ اسے استعمال کے وقت صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں