مختلف ممالک سے آنے والے پوسٹل پیکٹس میں سے نشہ آور اور ممنوع خطرناک کیمیکل برآمد

نارویجن کسٹم پولیس نے ایک سو تئیس ممالک سے آنے والے مختلف پوسٹل پیکٹس میں سے ممنوعہ ادویا اور ڈرگس برآمد کی ہیں۔پولیس نے ایک ہسار دو سو اٹھائیس پارسلوں میں سے اٹھائیس پارسلوں میں سے نشہ آور اشیاء برآمد کی ہیں۔ یہ چیکنگ ناروے میں بینالاقوامی سطح سے آنے والی پوسٹوں کی معمول کی چیکنگ سے متعلق تھی۔اس آپریشن میں سویڈن اور ناروے کی مختلف ادویات اور فوڈ کمپنیز شامل تھیں۔
یہ کنٹرول آلنا برو اور گارڈیمون کسٹم ٹرمینلز پر کیا گیا تھا۔جس میں بیرون ملک سے برآمد کی جانے والی ادویات اور کامیٹکس کے سامان کی چیکنگ کی گئی تھی۔جس میں کئی ممنوعہ اور صحت کے لیے خطرناک ادویا اور کاسمیٹکس پائی گئیں تھیں۔
اس میں اینٹی ڈیپریشن دوائیں اور دیگر نشہ آور ادویات شامل تھیں۔ان میں سے اکثریت اشیاء انڈیا،انگلینڈاور امریکہ سے درآمد کی گئی تھیں۔کسٹم انفارمیشن سینٹر کے مطابق یہ اشیاء جن میں نشہ آور ادویات شامل ہیں نارویجن انٹر نیٹ کے ذریعے منگواتے ہیں۔
نارویجن فوڈ کنٹرول اور ڈینش میڈیسن کنٹرول کے محکموں نے ان اشیاء کی درآمد کا ذمہ دارڈسٹریبیوٹرز کو قرار دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کے ہاں سے ایک خطرناک کیمیکل Trichloroacetic acid برآمد کیا گیا ہے جو کہ میک اپ کی اشیاء میں استعمال کا جاتا ہے۔یہ جلد کے لیے بہت خطرناک ہے اور ناروے میں اسکی برآمد ممنوع ہے۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں