محنت کش کے شناختی کارڈ پر کتنی چینی فروخت کر دی گئی ؟ ایسا انکشاف کہ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے

محنت کش کے شناختی کارڈ پر کتنی چینی فروخت کر دی گئی ؟ ایسا انکشاف کہ جان کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے 

محنت کش کے شناختی کارڈ پر 36 لاکھ روپے سے زائد کی چینی فروخت کرنے کا انکشاف ہواہے ۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے مزدور کو نوٹس جاری کر دیاہے ،نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شوگر ملز کے ریکارڈ میں محنت کش اصغر کے نام پر چینی فروخت کی گئی ہے ۔محنت کش اصغر کا کہناہے کہ شوگر مل میں پانچ دن ملازمت کی تھی اور انتظامیہ کو شناختی کارڈ کی کاپی فراہم کی تھی ۔

یاد رہے کہ چینی بحران کے بعد سے وزیراعظم عمران خان آٹا اور چینی کے معاملات کو ذاتی طور پر بھی دیکھ رہے ہیں لیکن ابھی تک آٹے اور چینی کی قیمت میںکوئی واضح کمی نہیں ہو سکی ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں