محمکہء امیگریشن اب سوشل میڈیا پر۔۔۔

محکمہء امیگریشن کے اراکین اور ملازمین کو سوشل میڈیا کے ذریعے پناہ گزینوں کی درخواستوں کی سچائی چیک کرنے کی ٹریننگ دی جا رہی ہے۔مقامی اخبار آفتن پوستن کے مطابق کیس آفیسرز کو فیس بک،انسٹا گرام اور ٹویٹرکے ذریعے معلومات حاصل کرنے کی ٹریننگ دی گئی ہے۔یہ آفیسرز ایسی درخواستوں کی پڑتال کررہے ہیں جن کی سچائی پر انہیں شک ہے۔ایسی معلومات حاصل کرنے میں سوشل میڈیا کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔
محکمہء امیگریشن کی ڈائیریکٹر ہانے میرتھا Hanne Merete Jendal کے مطابق ان آفیسرز کی گائڈلائن عام افراد کی رسائی میں نہیں ہے تاہم ان کے لیے اس سلسے میں ایک ہدائیت نامہ موجود ہے۔اس کے تحت یہ آفیسرز معلومات اکٹھی کرنے کے لیے اپنا قانونی حق استعمال کرتے ہیں۔یہ معلومات درخواست گزاروں کے موقف کی حمائیت بھی کرتی ہیں اور انکے پول بھی کھولتی ہیں۔مثلاً سوشل میڈیا پر شئیرکی جانے والی تصاویر کے ذریعے یہ پتہ چلایا جا سکتا ہے کہ آیا درخواست دینے والے شخص کے بیانات سچائی پر مبنی ہیں کہ نہیں۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں