”مجھے سمارٹ لاک ڈاﺅن کی سمجھ نہیں آرہی “شاہد آفریدی نے ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان بھی حیران ہو جائیں گے

”مجھے سمارٹ لاک ڈاﺅن کی سمجھ نہیں آرہی “شاہد آفریدی نے ایسی بات کہہ دی کہ عمران خان بھی حیران ہو جائیں گے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سمارٹ لاک ڈاو¿ن کو ناقص قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے مارکیٹ میں لوگوں کا رش زیادہ ہوتا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام ‘نیا پاکستان’ میں بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ کچھ لوگ شہر جاتے ہیں یا آتے ہیں تو وہاں کچھ آگاہی تھی اور احتیاط بھی کہیں نظر آئی کہیں نہیں تھی، جیسا اگر کراچی میں لاک ڈاون ڈیفنس، کلفٹن میں تو نظر آیا لیکن باقی شہر کھلا ہوا ہے’۔شاہد آفریدی نے کہا کہ ‘مجھے تو لاک ڈاو¿ن کی سمجھ نہیں ہے کہ اس وقت سے لے کر اس وقت تک کھول دیں کیونکہ جب لوگوں کو پتہ ہوتا ہے کہ 7 بجے کے بعد سب کچھ بند ہوجائے گا تو کتنا رش ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ہمیں اپنا خیال خود رکھنا پڑے گا، ہمارے ہاں کووڈ-19 سے پہلے غربت اور بے روزگاری کا مسئلہ ہے، کووڈ-19 تو ختم ہوجائے گا لیکن کووڈ-19 سے بڑی بیماری بے روزگاری ہے’۔انہوں نے کہا کہ ‘میں سوچتا ہوں کہ کووڈ-19 کے بعد کیا ہوگا کیونکہ میں ایسے لوگوں سے مل کر آیا ہوں جو مشکل میں ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں