مایونیز بنانے کا آسان طریقہ

مایونیز بنانے کا آسان طریقہ

اجزاﺀ

انڈوں کی زردی:  دو عدد

نمک : ایک چوتھائی چائے کا چمچ

سفید مرچ پسی ہوئی : آدھا چائے کا چمچ

پسی ہوئی رائی : آدھا چائے کا چمچ

جینی : ایک چائے کا چمچ

سرکہ یا لیموں کا رس : دو کھانے کے چمچ

کوکنگ آئل : ایک پیالی

ترکیب

مایونیز بنانے کے لیے صاف اور خشک پیالے میں نمک٬ سفید مرچ٬ چینی اور پسی ہوئی رائی کو انڈے کی زردیوں کے ساتھ ہلکا سا پھینٹ لیں اورمستقل پھینٹتے ہوئے تھوڑا تھوڑا کوکنگ آئل ڈالتے جائیں۔ آخر میں سرکہ ڈال کراتنی دیرپھینٹیں کہ آمیزہ اچھی طرح گاڑھا ہوجائے٬ لیجئے جناب مایونیزتیار ہے جس کو اگر کچھ دیر فریج میں رکھ دیں تو اس کا ذائقہ اور بھی زبردست ہوجائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں