ماسک نہ پہننے کی انوکھی سزا، کورونا سے مرنے والوں کی قبر کھودنا پڑے گی، بڑے اسلامی ملک نے سزا پر عملدرآمد شروع کرادیا

ماسک نہ پہننے کی انوکھی سزا، کورونا سے مرنے والوں کی قبر کھودنا پڑے گی، بڑے اسلامی ملک نے سزا پر عملدرآمد شروع کرادیا

آبادی کے اعتبار سے سب سے بڑے اسلامی ملک انڈونیشیا نے کورونا وبا کے دوران ماسک نہ پہننے والے افراد کو انوکھی سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انڈونیشین صوبے جاوا میں ماسک نہ پہننے والے افراد کو ان لوگوں کی قبریں کھودنے کی سزا دی جانے لگی ہے جن کی اموات کورونا سے ہوئی ہیں۔ جاوا کی گیرسک ریجنسی میں ماسک نہ پہننے پر 8 افراد کو قبر کی کھدائی کا حکم دیا گیا تاہم اس حکم کے بعد سے وہ منظر عام سے غائب ہوگئے ہیں۔

جاوا کے ضلع کرم کے چیف سیونو کے مطابق ان کے پاس قبروں کی کھدائی کرنے والے گورکنوں کی کمی ہے اس لیے جو لوگ کورونا کے قواعد توڑ رہے ہیں ان سے یہ کام لیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے ضلع میں اب تک 2 لوگوں کو کورونا سے مرنے والوں کی قبریں کھودنے کا حکم دیا جاچکا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں