ماسک نہ پہننے پر لاہور میں شہری کے خلاف پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا ، علاقہ کونسا ہے ؟ جانئے

ماسک نہ پہننے پر لاہور میں شہری کے خلاف پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا ، علاقہ کونسا ہے ؟ جانئے 

لاہور میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر شہری کے خلاف پہلا مقدمہ درج کر لیا گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق شہری جاوید کے خلاف مقدمہ لاہور کے تھانہ اسلام پورہ میں درج کیا گیاہے ، شہری ماسک کے بغیر لاہور میں گھوم رہا تھا ، مقدمہ کورونا ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیاہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کمشنر لاہور کی جانب سے حکم دیا گیا کہ جو افراد ماسک نہیں پہنیں گے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کیا جائے گا۔ماسک نہ پہننے پر چھ ماہ قید کی سزاہوسکتی ہے۔مقدمہ کے اندراج کے حوالے سے پولیس حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ اور لاہور پولیس کی ٹیمیں ماسک نہ پہننے والے افراد کے خلاف کارروائی کریں گی۔

واضح رہے کہ لاہور میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نطر گزشتہ روز ہیلتھ ایمرجنسی بھی نافذ کی گئی ہے۔ حکومت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہر صورت کورونا ایس او پیز پر عمل کریں۔سی سی پی اولاہور غلام محمود ڈوگر کا کہنا ہے کہ شادی ہالز، دفاتر، عام شاہراہوں پر ہر صورت کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں