لینڈنگ کی کوشش کے دوران جہاز کے ٹائر سےلاش برآمد لیکن یہ شخص وہاں تک پہنچا کیسے?

لینڈنگ کی کوشش کے دوران جہاز کے ٹائر سےلاش برآمد لیکن یہ شخص وہاں تک پہنچا کیسے?

نائیجیریا سے ہوائی جہاز کے ٹائر میں چھپ کر نیدرلینڈز جانے کی کوشش کرنے والے آدمی کی موت واقع ہو گئی۔

 ڈیلی سٹار کے مطابق یہ آدمی نائیجیریا کے دارالحکومت لیگوس سے ہوائی جہاز کے لینڈنگ گیئر میں چھپ کر ایمسٹرڈیم تک پہنچ گیا تھا تاہم راستے میں ہے ہائپوتھرمیا(جسمانی درجہ حرارت انتہائی کم ہوجانا)کے سبب اس کی موت واقع ہو گئی اور جب پائلٹ نے ایمسٹرڈیم میں لینڈنگ گیئر کھولا تواس کی لاش برآمد ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق یہ پرواز پونے 7گھنٹے کا سفر کرکے لیگوس سے ایمسٹرڈیم پہنچی تھی۔ رائل نیدرلینڈز مریکاﺅسی کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس آدمی نے ہوائی جہاز کے اگلے پہیے کے اوپری حصے کو تھام رکھا تھا۔ تاہم راستے میں ممکنہ طور پر کم درجہ حرارت اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوا۔

واضح رہے کہ 2019ءمیں کینیا سے برطانیہ جانے والی ایک پرواز میں ایک نوجوان اسی طرح لینڈنگ گیئر میں چھپ کر سفر کر رہا تھا۔ جب لندن کے ہیتھروایئرپورٹ پہنچ کر پائلٹ نے لینڈنگ گیئر کھولا تو بلندی سے اس آدمی کی لاش نیچے آ گری تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں