لیجنڈ فٹبالر میرا ڈونا کی موت، میت کے ساتھ سیلفی لینے والے کو نوکری سے نکال دیا گیا

لیجنڈ فٹبالر میرا ڈونا کی موت، میت کے ساتھ سیلفی لینے والے کو نوکری سے نکال دیا گیا

ارجنٹائن کے آنجہانی فٹ بالر ڈیاگو میراڈوناکی میت کے ساتھ آخری رسومات ادا کرنے والی سروسز کے ایک ملازم نے ایسے انداز میں تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی کہ اسے نہ صرف نوکری سے نکال دیا گیا بلکہ ملک بھر سے اسے قتل کی دھمکیاں بھی ملنے لگی ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق اس آدمی کا نام ڈیاگو مولینا تھا جس نے میراڈونا کا تابوت کھول کر ان کی میت کے ساتھ تصویر بنوائی۔ اس نے اپنا ایک ہاتھ میراڈونا کے ماتھے پر رکھا ہوتا ہے جبکہ دوسرے ہاتھ کا انگوٹھا دکھاتے ہوئے ’اوکے‘ کا نشان بنا رہا ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ارجنٹائن کے لوگ جنہوں نے زندگی میں میرا ڈونا کی ’دیوتا‘ کی طرح پوجا کی، مولینا کی اس حرکت پر سیخ پا ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس آدمی نے میراڈونا کی میت کی توہین کی ہے۔ میراڈونا کے درجنوں مشتعل مداحوں کی طرف سے مولینا کو قتل کی دھمکیاں بھی مل رہی ہیں جبکہ یہ تصویر بنانے پر اسے نوکری سے بھی نکالا جا چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مولینا کو اس تصویر کے علاوہ اس گاڑی میں بھی دیکھا گیا جس میں میراڈونا کی میت صدارتی محل لائی جا رہی ہوتی ہے۔ واضح رہے کہ میرا ڈونا بدھ کے روز ہارٹ اٹیک آنے سے موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ لکھیں