لڑکی کے روپ میں انٹر نیٹ پر مجرمانہ حرکتیں کرنے کے الزام میں نو برس قید کی سزا

روم ریک ڈسٹرکٹ کی عدالت میں ایک بیس سالہ شخص کو انٹر نیٹ پر ایک سو پینتیس نو جوانوں کیساتھ غیر اخلاقی حرکتیں کرنے کے الزام میں نو سال قید کی سزا سنائی گئی۔پراسیکیوٹر اسے گیارہ سال قید کی سزء دلوانا چاہتا تھا مگر اس کی دو سال کی سزا کم کر دی گئی۔
سزائے قید کے ساتھ ساتھ اس مجرم کو متاثرین کو دو ملین کراؤن حرجانے کی رقم بھی ادا کرنا ہو گی۔اس کیس میں تیس متاثرین کے ساتھ کیے گئے جرائم پر جرح کی گئی جس میں متاثرین کی عمریں بارہ سے سترہ برس تھیں جبکہ سولہ افراد کے ساتھ کیے گئے جرائم کا شمار جنسی ذیادتی میں ہوتا ہے۔
مجرم انٹر نیٹ پر کم عمر لڑکوں سے رابطے کے لیے خود کو لڑکی ظاہر کرتا رہا۔دوستی کی ابتداء وہ تصاویر کے تبادلے سے کرتا تھا۔اس کے بعد وہ غیر اخلاقی مواد پر مبنی فلمیں انہیں بھیجتا تھا۔مجرم انٹر نیٹ پر ذیادتی کا شکار ہونے والے افراد سے کبھی نہیں ملا تھا۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں