لوٹن میں چار جنوری سے پرائمری سکول کھولنے کا منصوبہ پیش

لوٹن میں چار جنوری سے پرائمری سکول کھولنے کا منصوبہ پیش 

برطانوے علاقے لوٹن میں چار جنوری سے پرائمری سکول کے بچے نئی ٹرم کا آغاز کریں گے ۔لوٹن انتظامیہ نے کورونا وبا کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے علاقے کو کورونا ضوابط کے درجہ چہارم میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا اور بچوں کے سکول واپس آنے کا منصوبہ پیش کیا ۔

سنہ2021 میں بچوں کی سکول میں واپسی کے بارے میں فیصلے محکمہ تعلیم کے ذریعہ قومی سطح پر کیے گئے ہیں۔ بچوں کی سکول واپسی کے حوالے سے تمام سکول والدین سے اپنے مخصوص منصوبوں کے سلسلے میں رابطے میں ہیں۔ سیکنڈری سکول اور کالج  طلباءکو ریموٹ تعلیم فراہم ہوگئی اور ان کے لیے 11 جنوری کو براہ راست تعلیم کا سلسلہ دوبارہ بحال ہو گا ۔

اپنا تبصرہ لکھیں