لاہور چڑیا گھر میں سفید ٹائیگرکے دو بچے مر گئے،ڈائریکٹر چڑیا گھر نے ماں کو ذمہ دار ٹھہرا دیا

لاہور چڑیا گھر میں سفید ٹائیگرکے دو بچے مر گئے،ڈائریکٹر چڑیا گھر نے ماں کو ذمہ دار ٹھہرا دیا 

لاہور چڑیا گھر میں نایاب سفید ٹائیگر کے دوبچے وائرل انفیکشن کی وجہ سے مر گئے۔نجی نیوز چینل ہم کے مطابق ڈائریکٹر چڑیا گھر چوہدری شفقت نے کہا کہ دونوں بچوں کی ماں ان کی ٹھیک طریقے سے دیکھ بھال نہیں کر رہی تھی جس کی وجہ سے وہ ہلاک ہوئے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر کرن سلیم کے مطابق دونوں بچوں کو نرسری میں رکھا گیا تھا اور وہ صحت مند تھے تاہم وائرل انفیکشن کی وجہ سے دونوں بچے تین ماہ کی عمر میں ہلاک ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ تین ماہ قبل سفید ٹائیگر کے ہاں چار بچے پیدا ہوئے تھے۔ ایک بچہ کمزوری کے باعث پیدائش کے وقت ہی مر گیا تھا۔ سفید ٹائیگر کا ایک بچہ پیدائش کے ایک ماہ بعد ہلاک ہوا تھا جبکہ دو آج ہلاک ہوگئے۔

اپنا تبصرہ لکھیں