لاہور میں شریف اکیڈ می کے پاکستان آفس کا افتتاح



لاہور میں شریف اکیڈ می کے پاکستان آفس کا افتتاح
فروغِ علم وادب ہی انسانیت کی معراج ہے :شفیق مراد
دور دراز علاقوں میں بھی علم کی روشنی پہنچائی جائے :ریا ض لاشاری مرزا کاشف علی
فروغِ علم وادب کیلئے شریف اکیڈمی جرمنی کے قافلے میں اپنا فعال کردار ادا کریں گے:نگہت خانفرزانہ سحاب مرزا
شریف اکیڈمی جرمنی کے پاکستان آفس کی افتتاحی تقریب سے غزالہ عالم ،ولایت احمد فاوقی اور ایم زیڈ کنول نے بھی خطاب کیا
لاہور (شمس میگ رپورٹ)پاکستان سمیت دنیا بھر میں فروغِ علم ادب کی عالمی تنظیم شریف اکیڈمی جرمنی کے چیف ایگزیکٹو شفیق مراد نے کہا ہے کہ حقیقت میں انسانیت کی معراج اور ترقی وخوشحالی فروغِ علم وادب سے ہی ممکن ہے93-k گلبرگ میں لاہور میں شریف اکیڈمی جرمنی کے پاکستان آفس کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شفیق مرادنے کہا کہ علم وادب کا کارواں روز بروز بڑھتاجارہا ہے جو پاکستان سمیت دنیابھر میںموجود علمی ، ادبی اور سماجی لوگوں کے شریف اکیڈمی پر اعتماد کا مظہر ہے جبکہ شریف اکیڈ می کی پوری ٹیم کی کوشش ہے کہ وہ لوگوں کے اس بھر پور اعتماد پر پورا اترے اس سے پہلے چیف ایگزیکٹوشفیق مراد نے اپنے ہاتھو ں سے اکیڈمی کے پاکستان آفس کا افتتاح کیا ۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی اور نادرا کے آفیسر محمد ریاض لاشاری اور مہمانِ اعزاز لاہور سکول سسٹم کے سربراہ اور آل پاکستان پرائیویٹ سکول اوونرز ایسوسی ایشن کے صدر مرزا کاشف علی کا کہنا تھاکہ شریف اکیڈمی جرمنی کے گلبرگ میں دفتر کے افتتاح پر چیف ایگزیکٹو شفیق مراد ، ڈائریکٹر پاکستان ولایت احمدفاروقی سمیت تمام ڈائریکٹرز مبارک باد کے مستحق ہیں جس طرح شریف اکیڈمی علم و ادب کے لئے دن رات سرگرم عمل ہے یہ ایک قابل تقلید اور قابلِ ستائش عمل ہے ان کا کہنا تھا کہ امید ہے شریف اکیڈمی بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ پاکستان دوردراز اور پسماندہ علاقوں میں علم وادب کی شمع روشن کرے گی جس کے لیے ان کا تعاون ہر وقت حاضر رہے گا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سائو تھ ایشیا غزالہ عالم، ڈائریکٹرپاکستان ولایت احمدفاروقی اور ادبی میگزین احساس جرمنی کی ایڈیٹر ایم زیڈ کنول نے پاکستان آفس کے افتتاح پر اکیڈمی کے چیف ایگزیکٹ شفیق مراد سمیت تمام ڈائریکٹرز کو مبارکباددی اور توقع ظاہر کی کہ اب علم وادب سے متعلق شریف اکیڈمی جرمنی کی کوششوں میں مزید بہتری اور نکھار آئے گا اور لوگوں کو رابطے میں آسانی رہے گی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ممتاز شاعر ہ اور احساس جرمنی کی ایڈیٹر ایم زیڈ کنول، ڈائریکٹر لاہور شریف اکیڈمی شاہین بھٹی، ڈائریکٹر سوشل ریلیشن آصف جاوید خواجہ اورڈائریکٹر آئی ٹی شبانہ اعجاز تارڑ کا کہنا تھا کہ شریف اکیڈمی نے اپنے قیام سے لیکر اب تک جس طرح علم وادب کے فروغ کے لئے خدمات سرانجام دی ہیںوہ قابلِ ستائش ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر فنانس یو۔کے نگہت خان،ایگزیکٹو ڈائریکٹر عرب امارات فرزانہ سحاب مرزا اور کوآرڈینیٹر دوبئی درافشاں کا کہنا تھا کہ شفیق مراد نے پوری دنیا سے علمی ، ادبی اورسماجی شخصیات کو شریف اکیڈمی میں شامل کرکے ایک عظیم کار نامہ سرانجام دیا ہے اور اکیڈمی کے منشور کے مطابق دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ ساتھ جس طرح فروغِ علم وادب کے حوالے سے پاکستان میں شریف اکیڈمی جرمنی کی ٹیم خدمات سرانجام دے رہی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے انہوں نے اکیڈمی کے پاکستان آفس کے افتتاح پر شفیق مراد اور ڈائریکٹر پاکستان ولایت احمد فاروقی سمیت تمام ڈائریکٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے علم وادب کے حوالے سے اپنا ہر قسم کا تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس موقع پر شفیق مراد نے ولایت احمد فاروقی کی تجویز پر شریف اکیڈمی جرمنی کے کی جانب سے ملک کی ممتاز علمی اور سماجی شخصیت کی یاد میں” مرزا آصف علی ایوارڈ” دینے کا اعلان کیا جو ہر سال شریف اکیڈمی جرمنی کے سالانہ کنونشن لاہور میں”لاہور سکول سسٹم کے میٹر ک کے تین ٹاپ پوزیشن ہولڈرز کو دیے جائیں گے اس موقع پر شریف اکیڈمی جرمنی کے زیر اہتمام مرزا آصف علی ایوارڈ کے اجراء کا شرکاء نے بہت سراہا ۔تقریب میںمقررین کے علاوہ لاہور سکول سسٹم کی پرنسپل مس سعدیہ ملک، سید فراست بخاری، خرم ریاض ، میڈم تنزیلہ پرنسپل فیشن کالج اور شاہ جہاں نے شرکت کی ۔

اپنا تبصرہ لکھیں