لاہوری چنا چاٹ گھر پر تیار کریں اور افطاری کو لذیذ بنائیں

لاہوری چنا چاٹ گھر پر تیار کریں اور افطاری کو لذیذ بنائیں

لاہوری چنا چاٹ گھر پر تیار کرنے کیلئے اس آسان طریقہ پر عمل کریں

اجزاء

کابلی چنے 250 گرام (اُبلے ہوئے)

آلو ایک کپ (کیوبز اور اُبلے ہوئے)

ہری مرچ چار عدد(باریک کٹی ہوئی)

پیاز آدھا کپ (باریک کٹی ہوئی)

لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ

چینی ایک کھانے کا چمچ

زیرہ ایک کھانے کا چمچ (بھنا اور کٹا ہوا)

لال مرچ ایک چائے کا چمچ (پسی ہوئی)

لال مرچ ایک چائے کا چمچ (کٹی ہوئی)

چاٹ مصالحہ ایک چائے کا چمچ

نمک ایک چائے کا چمچ

 ٹماٹر ایک عدد (باریک کٹا ہوا)

ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ

املی کی چٹنی آدھا کپ (تیار کی ہوئی)

پاپڑی ایک کپ (کچلی ہوئی)

ترکیب

ایک پیالے میں کابلی چنے، آلو ، ہری مرچ، پیاز، لیموں کا رس، چینی، زیرہ، پسی لال مرچ، کٹی لال مرچ، چاٹ مصالحہ، نمک، ٹماٹر اور ہرا دھنیا ڈال کر مکس کریں۔اب اس پر ہرا دھنیا، املی کی چٹنی اور پاپڑی ڈال کر سرو کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں