لاہورہائیکورٹ نے حافظ سعید کو رہاکرنے کا حکم دیدیا

8897

لاہور ہائیکورٹ نے جماعت الدعوة کے سربراہ حافظ سعید احمد کی نظربندی ختم کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیدیا، وہ رواں سال جنوری سے نظربند تھے ۔ دوران سماعت حکومت پنجاب نے حافظ سعید کی نظربندی میں توسیع کی استدعا کی تھی لیکن عدالت نے مسترد کردی ۔
ایکسپریس ٹربیون کے مطابق حافظ سعید کی جمعرات کو رہائی متوقع ہے ۔ گزشتہ سماعت پر صوبائی لاءافسر نے عدلات کو بتایاتھاکہ صوبائی ریویوبورڈ حافظ سعید کی نظر بندی پر نظرثانی کرے گاجبکہ حافظ سعید کے وکیل اے کے ڈوگر نے نظربندی چیلنج کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ اس ضمن میں سپریم کورٹ کی طرف سے متعین کیے گئے قواعدوضوابط کی بھی پاسداری نہیں کی گئی اور عدالت سے استدعا کی کہ نظربندی ختم کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیاجائے ۔
یادرہے کہ صوبائی حکومت نے حافظ سعید اور ان کے چار ساتھیوں کو رواں سال 31جنوری کو نظربند کردیاتھا لیکن اکتوبر میں حکومت نے ان کی نظربندی میں توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری نہیں کیا اور نظربندی میں توسیع کیلئے فیڈرل ریویو بورڈ کو دی گئی اپنی درخواست بھی واپس لے لی تھی تاہم حکام نے فیصلہ کیاکہ حافظ سعید اور اس کے ساتھیوں کو ایم پی او کے سیکشن 3کے تحت نظربند رکھاجائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں