لال پیاز کھانے کا وہ فائدہ جو آپ کو معلوم نہیں، جان کر آپ اس کے بغیر رہ نہ پائیں گے

88

 سرخ پیاز کو کاٹا جائے تو اس سے خارج ہونے والے بخارات کی وجہ سے انسان کی آنکھوں سے آنسو نکلنے لگتے ہیں اور اگر انہیں کھایا جائے تو تیز ہونے کی وجہ سے یہ بہت لگتا ہے۔لیکن یہ پیاز ہماری صحت کے لئے اس قدر فائدہ مند ہے کہ اگر آپ کو اس کے فوائد معلوم ہوجائیں تو اگلی بار آپ انہیں کبھی بھی اپنی پلیٹ سے نہیں نکالیں گے۔آئیے آپ کو اس کے چند فوائد بتاتے ہیں۔

1.) ان میں انٹی بائیوٹکس، انٹی سیپٹیکس اور انٹی مائیکروبیول ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ہمارا جسم انفیکشن سے پاک رہتا ہے۔
2.) یہ پیاز وٹامنز، منرلز، فائبر ،پوٹاشیم ، سلفر اور کیلشیم سے بھرپورہوتا ہے۔
3.) انہیں چھوٹی موٹی بیماریوں کے لئے بھی مفید پایا گیا ہے۔گلے کی انفیکشن،سردی، زکام، الرجی، بخار اور اس طرح کے دیگرامراض کے لئے یہ بہت فائدہ مند پائے گئے ہیں۔
4.)اگر ناک سے خون بہنے لگے تو پیاز سونگھنے سے خون نکلنا بند ہوجائے گا۔
5.) پیاز کھانے سے نظام انہضام ٹھیک رہتا ہے اور معدہ بیماریوں سے بچتا ہے۔
6.) انہیں کولن کینسر(آنت کا کینسر)کے لئے بھی مفید پایاگیا ہے۔
7.) اگر آپ کو کوئی جلدی مرض لاحق ہوجائے اور جلد خراب ہونے لگے تو سرخ پیاز کا رس نکال کر متاثرہ جگہ لگانے سے جلد ٹھیک ہوجائے گی۔
8.) یہ جسم میں انسولین کی مقدار کو بڑھاتے ہیں لہذا ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بہت مفید واقع ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں