قومی اسمبلی کے پہلے ڈپٹی سپیکر ڈاکٹر اشرف عباسی کے انتقال پر ملال

سٹاک ہوم (عارف کسانہ) بزرگ سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر غلام حسین نے قومی اسمبلی کی پہلے ڈپٹی ا سپیکر ڈاکٹر اشرف عباسی کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہ ملک میں جمہوریت، پارلیمانی روایات اور موجودہ آئین کی تیاری میں اُن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے سیاست میں اعلیٰ روایات قائم کیں اور عوام کی ساتھ اپنا رابطہ برقرار رکھا۔ قید و بند اور جبر و تشدد بھی ان کی پیپلز پارٹی سے وفاداری ختم نہ کرسکا اور انہوں نے اپنے نظریات پر کاربند رہنے کی قابل قدر مثال قائم کی۔ 1973کی قومی اسمبلی میں مجھے اُن کے ساتھ کام کرنے اور آئین مرتب کرنے کا موقع ملا۔ وہ ذہین اور محب وطن رہنما تھیں ۔ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت کرے ۔ ان کی ملک کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں