’قطر ہم نے بنایا تھا، ہم اسے واپس لے کر رہیں گے‘ سعودی عرب سے کس نے یہ اعلان کردیا؟ پوری عرب دنیا میں کھلبلی مچ گئی

1

سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک قطر کا بائیکاٹ تو پہلے ہی کرچکے تھے لیکن سعودی عرب میں مقیم کچھ ناراض قطری رہنماﺅں نے ایسا خطرناک اعلان کر دیا ہے کہ خطے میں نئے تنازعے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق قطر سے تعلق رکھنے والی کچھ اہم شخصیات قطری حکمرانوں سے مخالفت کے باعث سعودی عرب میں مقیم ہیں۔ یہ رہنما موجودہ قطری حکمرانوں کے سخت مخالف ہیں اور ان سے اقتدار واپس لینے کیلئے پرعزم ہیں۔ مملکت کے مشرقی علاقے میں ان قبائلی رہنماﺅں کی ایک بڑی میٹنگ منعقد ہوئی ہے جس کے دوران اہم رہنما شیخ سلطان بن صہیم کا کہنا تھا ”قطر کی بنیاد ہم نے رکھی، ہم اسے عدم استحکام کا شکار نہیں ہونے دیں گے اور کرپٹ لوگوں کے ہاتھوں اسے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ ہم اس ملک کے بانی ہیں، ہم ہی اس کی اصلاح کریں گے اور ہم ہی اسے واپس بھی لیں گے۔“

شیخ سلطان بن صہیم کا مزید کہنا تھا کہ ”قطر اس وقت اس ملک کے حقیقی لوگوں کے ہاتھ میں نہیں ہے اس لئے ہم اسے واپس حاصل کریں گے۔ ماضی میں ہم خاموش رہے ہیں، لیکن اس کی وجہ کمزوری نہیں بلکہ صبر تھا۔ ہم امید کرتے رہے کہ اصلاح احوال ہوجائے گی، مگر ایسا نہیں ہوا۔ صبر کی بھی کوئی حد ہوتی ہے۔“
رپورٹ کے مطابق اس میٹنگ میں الحجر اور القحطان قبائل کے ہزاروں افراد اور اہم رہنماﺅں نے شرکت کی۔ اس اجتماع کا مقصد ناراض قطری رہنما شفیع بن ناصر الحجری کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا تھا، جنہیں حال ہی میں قطری حکومت نے قطر کی شہریت سے محروم کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ لکھیں