قرآن اسکول کے بارے میں تفتیش

صومالی وزیر اعظم حسن علی خیر  نے نارویجن خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ صومالیہ میں قرآن اسکول میں بچوں سے ناروا سلوک کے بارے میں تفتیش کروائیں گے۔بدھ کے روز ڈاووس میں ایک مالیاتی کنونشن کے دوران صومالین وزیر اعظم کی ملاقات نارویجن وزیر اعظم ارنا سولبرگ سے ہوئی۔یہاں قرآن اسکولوں کے کیسز بھی ایجنڈے میں شامل تھے۔
نارویجن پاسپورٹ کے حامل حسن علی خیر نے کہا کہ ابھی تک اس بارے میں پوزیشن پوری طرح سے واضع نہیں ہوئی ہے تا ہم اس سلسلے میں مزید تحقیق کی جائے گی کیونکہ ایسی کوئی بھی صورتحال قابل قبول نہیں جو بچوں کے لیے نا مناسب ہو۔
نارویجن خبر رساں ایجنسی نے کرسمس سے پہلے کئی قرآن اسکولوں میں بچوں کے ساتھ نارواں سلوک کی رپورٹ دی تھی۔نارویجن وزیر اعظم نے صومالیہ میں نارویجن صومالوی بچوں کے ساتھ مسجدوں میں ناروا سلوک کا سختی سے نوٹس لیا۔انہوں نے صومالین وزیر اعظم سے پوچھا کہ کیا وہاں قرآن اسکول بند کر دیے جائیں گے؟
اس کے جواب میں خیر نے کہا کہ پہلے ہم تمام حقائق اکٹھے کریں گے اس کبعد سوچیں گے کہ ہمیں کرنا کیا ہے؟
نااروے نے صومالیہ کو پانچ ملین کراؤن کی امدادی رقم پچھلے برس ادا کی تھی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں