قدرت کا کرشمہ، سوڈان میں 2 سروں والے بچے کی پیدائش

قدرت کا کرشمہ، سوڈان میں 2 سروں والے بچے کی پیدائش

سوڈان میں 2 سروں والے ایک بچے کی پیدائش نے لوگوں کو حیران وپریشان کردیا۔
عرب ٹی وی کے مطابق دو سروں والے بچے کے والد نے بتایا کہ بچہ خرطوم کے ایک ہسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہے، ابھی تک ڈاکٹر اس کی زندگی بچانے کے لیے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کرسکے ۔والدین بچے کو لے کر النیل الابیض کے ایک ہسپتال پہنچے تھے جہاں ڈاکٹروں نے اس کا معائنہ کرنے کے بعد ہسپتال میں داخل کردیا۔ بچے کا دل ایک ہی ہے مگر اس کے سر2 ہیں۔ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم بچے کے علاج پر مامور کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں