’قدرت نے آپ کو دولت دی ہے لیکن خوراک ضائع کرنے کا حق نہیں دیا، اتنا ہی لیں جتنا کھا سکیں‘ سنٹورس مال انتظامیہ نے بینر لگوادیے

’قدرت نے آپ کو دولت دی ہے  لیکن خوراک ضائع کرنے کا حق نہیں دیا، اتنا ہی لیں جتنا کھا سکیں‘ سنٹورس مال انتظامیہ نے بینر لگوادیے

عمومی طور پر لوگ ہوٹلوں میں جاتے ہیں تو کھانے کیلئے بے تحاشہ آرڈر کردیتے ہیں جو ضرورت سے زیادہ ہوتا ہے اور نہ کھائے جانے کی وجہ سے کچرے میں پھینکنا پڑ جاتا ہے۔ دنیا بھر میں کھانے (خوراک)  کا  ضیاع ایک بڑا مسئلہ ہے  جس کے حوالے سے گاہے بگاہے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن سمیت دیگر اداروں کی طرف سے مہمات بھی چلائی جاتی ہیں  لیکن اب یہ مہم اسلام آباد میں واقع سنٹورس مال کی جانب سے بھی چلائی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر سنٹورس انتظامیہ کی جانب سے مال میں لگایا گیا ایک بینر سامنے آیا ہے جس میں لوگوں کو کھانا ضائع نہ کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔’کھانے کا اتنا  آرڈر دیں جتنا آپ کھا سکتے ہیں، قدرت نے آپ کو  دولت دی ہے مگر خوراک (وسائل) ضائع کرنے کا حق نہیں دیا۔ یہ وسائل معاشرے کی امانت ہیں ، انہیں بے دردی سے ضائع کرنا جرم ہے۔‘

یہاں یہ بھی یاد رہے کہ 2018 میں سامنے آنے والی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان خوراک کی کمی کے شکار ممالک میں  106 ویں نمبر پر ہے۔  2020؁ء کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں شادیوں میں پکایا جانے والا 40 فیصد سے زائد کھانا ضائع کردیا جاتا ہے، پاکستان میں سالانہ اتنا کھانا ضائع کیا جاتا ہے جو تین کروڑ لوگوں کی خوراک کی ضروریات پوری کرسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں