قائد اعظم کی اربوں روپے کی زمین پر قبضہ، تہلکہ خیز دعویٰ

قائد اعظم کی اربوں روپے کی زمین پر قبضہ، تہلکہ خیز دعویٰ

اینکر پرسن ریحان طارق نے انکشاف کیا ہے کہ 13 ماہ گزرنے کے باوجود بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی اربوں روپے کی زمین پر کیا گیا قبضہ نہیں چھڑایا جاسکا۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کے پروگرام ’10 تک‘ میں ریحان طارق نے انکشاف کیا کہ لاہور کے پوش علاقے گلبرک میں قائد اعظم محمد علی جناح کی 29 کنال اراضی پر قبضہ کرلیا گیا ہے ۔ قبضہ مافیا نے  مادر ملت فاطمہ جناح اور لیاقت علی خان کی اراضی پر بھی قبضہ کرکے پلازے اور شابنگ مالز تعمیر کرلئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ اینٹی کرپشن نے 31 دسمبر 2019 کو اربوں روپے مالیت کی زمین کی تحقیقات کا آغاز کیا اور اس سلسلے میں ایل ڈی اے اور محکمہ مال سے ریکارڈ لیا، بابائے قوم کی اراضی سے متعلق ان کی وصیت بھی حاصل کی اور سورس رپورٹ بھی خود ہی تیار کی۔

ریحان طارق کے مطابق قائد اعظم ٹرسٹ کی اراضی خسرہ نمبر 2181، 2129، 2200، 2180، 2185، 2184 پر مشتمل تھی لیکن اب ٹرسٹ کیلئے وقف کردہ اراضی پر شاپنگ مالز اورپلازے تعمیر ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 13 ماہ کے دوران قائد اعظم کی زمین باگزار کرانے کے حوالے سے کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی اور معاملہ سرد خانے کی نذر ہوگیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں