فٹ بال ورلڈکپ میں فرانس اور ارجنٹائن کے میچ کا فیصلہ ہو گیا، کون سی ٹیم باہر ہوئی؟ ایسی خبر آ گئی کہ فٹ بال کے شائقین ”ہل“ کر رہ گئے

فٹ بال ورلڈکپ میں فرانس اور ارجنٹائن کے میچ کا فیصلہ ہو گیا، کون سی ٹیم باہر ہوئی؟ ایسی خبر آ گئی کہ فٹ بال کے شائقین ”ہل“ کر رہ گئے

 فیفا ورلڈکپ کے ناک آﺅٹ مرحلے میں فرانس نے ارجنٹائن کو 3 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر ارجنٹائن کو ٹورنامنٹ سے باہر کرتے ہوئے کورارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

روس میں جاری ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے کا پہلا میچ فرانس اور ارجنٹائن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جس میں فرانس کی ٹیم نے کھیل کے 12 ویں منٹ میں گول کر کے برتری حاصل کی جسے کچھ ہی دیر بعد ارجنٹائن نے ختم کر دیا اور پھر دوسرا گول کر کے میچ پر اپنی برتری حاصل کی۔ ارجنٹائن کی جانب سے ڈی ماریہ اوراگیورو نےگول سکور کئے۔

سٹاپیچ ٹائم میں ارجنٹینا نے تیسرا گول کر کے کھیل انتہائی دلچسپ بنا دیا لیکن اس کے بعد گول کر کے میچ برابر کرنے میں ناکام رہی اور یوں میچ کا اختتام میسی کی ٹیم کی شکست پر ہوا۔  ارجنٹائن نے دوسرا گول کر کے میچ پر اپنی برتری حاصل کی لیکن پھر اس کے بعد فرانس کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے لگاتار تین گول سکور کر کے میچ میں فتح حاصل کر لی۔ سٹاپیچ ٹائم میں ارجنٹینا نے تیسرا گول کر کے کھیل انتہائی دلچسپ بنا دیا لیکن اس کے بعد گول کر کے میچ برابر کرنے میں ناکام رہی اور یوں میچ کا اختتام میسی کی ٹیم کی شکست پر ہوا۔

اپنا تبصرہ لکھیں