فٹ بال میچ کے دوران خاتون کھلاڑی کا حجاب اُتر گیا تو باقی کھلاڑیوں نے کیا کیا؟ دیکھ کر ہر کوئی عش عش کر اُٹھا

فٹ بال میچ کے دوران خاتون کھلاڑی کا حجاب اُتر گیا تو باقی کھلاڑیوں نے کیا کیا؟ دیکھ کر ہر کوئی عش عش کر اُٹھا

عرب ملک اردن میں خواتین فٹ بالرز کی دو ٹیموں کے درمیان میچ ہو رہا تھا کہ اچانک ایک کھلاڑی کا حجاب اتر گیا جس پر مخالف ٹیم کی کھلاڑیوں نے ایسے طرزعمل کا مظاہرہ کیا کہ ہر دیکھنے والا ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گیا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ میچ شباب الاردن کلب اور عمان کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جا رہا تھا، جو شباب الاردن کی ٹیم ایک گول سے جیت رہی تھی۔ اسی ٹیم کی ایک کھلاڑی حجاب پہنتی تھی۔

وہ مخالف ٹیم کی تین کھلاڑیوں سے گیند چھیننے کی کوشش کر رہی تھی کہ اس دوران ایک کھلاڑی کا ہاتھ لگنے سے اس کا حجاب کھل گیا اور وہ دونوں ہاتھ سے حجاب کو پکڑ کر وہیں بیٹھ گئی۔ اس کا حجاب اترتے دیکھ کر مخالف ٹیم کی وہ تینوں کھلاڑی بال کو بھول کر اس کے اردگرد کھڑی ہو گئیں۔ قریب کھڑی دو اور کھلاڑی بھی دوڑ کر آئیں اور ان پانچوں نے اس کھلاڑی کو گھیرے میں لے کر تماشائیوں کی نظروں سے اوجھل کر دیا۔

خاتون کھلاڑی نے اپنا حجاب ٹھیک کیا اور کھیل پھر سے شروع ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق یہ ویمنز لیگ کا فائنل میچ تھا جو کھلاڑی کا حجاب اتر جانے کے باعث 30سیکنڈ کے لیے روکا گیا۔ اس واقعے کی ویڈیو امریکی سپورٹس چینل ای ایس پی این کی طرف سے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی گئی ہے جہاں اب تک اسے لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔ مارگریٹ ونسینٹ نامی ایک خاتون نے اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”مخالف ٹیم کی کھلاڑیوں کے اس روئیے پر مجھے پیار آ رہا ہے۔ انہوں نے فوراً سمجھ لیا کہ کیا ہو گیا ہے اور یہ اس کھلاڑی کے لیے کتنا اہم ہے۔“

اپنا تبصرہ لکھیں