” فوری طورپر اس غیرملکی سمگلر لڑکی کو چھوڑ دو ورنہ دھماکے ہوں گے“پاکستانیوں کو بڑی دھمکی دے دی گئی

” فوری طورپر اس غیرملکی سمگلر لڑکی کو چھوڑ دو ورنہ دھماکے ہوں گے“پاکستانیوں کو بڑی دھمکی دے دی گئی

گزشتہ دنوں لاہورایئرپورٹ سے منشیات کی بھاری کھیپ بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش میں چیک ریپبلکن ماڈل رنگے ہاتھوں پکڑی گئی تھی جس سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیاگیا لیکن کئی دن گزرنے کے بعد اب پاکستانیوں کو دھمکی دی گئی ہے کہ فوری طورپر اس ماڈل کو رہا کردیں ورنہ ملک میں دھماکے کریں گے ۔
یہ دھمکی چیک ری پبلک سے نکولے آئیوانو نامی شخص کی طرف سے میڈیااداروں کو بذریعہ ای میل جاری کی گئی جس میں اس نے چیک ری پبلک کا ایک فون نمبر بھی دیا۔ ای میل میں لکھا گیا کہ ”خبردار، اگرآئندہ دودنوں کے دوران 9کلوگرام ہیروئن سمیت پکڑی گئی ماڈل کو رہانہ کیاگیا اور چیک ری پبلک آنیوالے جہاز میں سوار نہ کروایاگیاتو وہاں پاکستان میں دہشتگردانہ حملہ ہوگا، ماڈل ٹریسا میرے ساتھ رابطہ کرسکتی ہے اور اگر رہاہوتے ہی اس نے مجھ سے رابطہ نہ کیا تو بدلہ لینے کا وعدہ کرتا ہوں“۔

روزنامہ پاکستان نے ای میل میں دیئے گئے نمبر  پر رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن رابطہ نہیں ہوسکا۔
یادرہے کہ ماڈل ان دنوں جیل میں ہے اور اسے بدھ کو کسٹمز عدالت میں پیش کیا جانا ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں