فلسطینیوں پر ظلم کرنے والوں کیساتھ کاروبار نہیں کر سکتے ، ناروے نے اسرائیل کی 16کمپنیوں میں سرمایہ کاری سے ہاتھ کھینچ لیا

فلسطینیوں پر ظلم کرنے والوں کیساتھ کاروبار نہیں کر سکتے ، ناروے نے اسرائیل کی 16کمپنیوں میں سرمایہ کاری سے ہاتھ کھینچ لیا

 فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف ناروے نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے اسرائیل کی 16کمپنیوں میں سرمایہ کاری سے ہاتھ کھینچ لیا۔

العربیہ کے مطابق ناروے کے سب سے بڑے پنشن فنڈ’کے ایل پی نے غرب اردن میں اسرائیل کی قائم کردہ یہودی بستیوں سے وابستہ 16کمپنیوں میں سرمایہ کاری سےہاتھ کھینچ لیا ۔ان کمپنیوں میں آلسٹوم اور موٹرولا بھی شامل ہیں۔

اپنے بیان میں کے ایل پی کی جانب سے کہا گیا کہ ٹیلی کام ، بینکنگ اور توانائی سے تعمیرات تک شعبوں میں یہ کمپنیاں غرب اردن میں کام کر رہی ہیں  اور اسرائیل کی علاقے میں موجودگی کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہو رہی ہیں ، اس لئے وہ عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہی ہیں ، یہ فسلطینی علاقے میں ان کے کاروبار پنشن فنڈ کی رہنما اخلاقی اقدار اور ہدایات کے منافی ہیں لہذا وہ ان میں سرمایہ کاری سے ہاتھ کھینچ رہے ہیں

بیان میں کہا گیا کہ کے ہمارے نزدیک یہ بات ناقابل قبول ہے کہ یہ کمپنیاں جنگ اور تنازعات کی صورتحال میں مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں سے اپنے تعلق کی بنا پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں بھی شراکت دار ہوں ۔

اپنا تبصرہ لکھیں