فرنیچر کمپنی اکیا کی جانب سے بچوں کے لیے ایک کھرب کراؤن کے فنڈز دینے کا اعلان

معروف بین الاقوامی فرنیچر کمپنی اکیا IKEAکے مالک پیر ہاگن کی جانب سے یہ اعلان کیا گیا ہے کہ کمپنی نے ایک بیس رکنی فاؤنڈیشن بنائی ہے۔جس کا مقصد ایسی آرگنائیزیشنوں کے ساتھ مل کر کام کرنا اور فنڈز فراہم کرنا ہے جو بچوں کی فلاح کے لیے کام کررہی ہیں لیکن یہ رقم صرف پناہ گزین بچوں کے لیے نہیں بلکہ یہ تمام ضرورتمند بچوں کے لیے ہے۔اکیا کمپنی سویڈن کے اشتراک سے کا کر رہی ہے ۔کمپنی کے انسٹھ سالہ مینیجر نے جسے کاروبارکا وسیع تجربہ ہے بے گھر بچوں کی بہبود کے لیے کام کے لیے بھر پور جذبہ رکھتا ہے۔
انہوں نے کہ ہم صرف دس ہزاربچوں کے لیے کام نہیں کرنا چاہتے اور نہ ہی صرف پناہ گزینوں کے بچوں کے ساتھ بلکہ ہم دنیا بھر کے بے گھر بچوں کی بہتری کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں۔
جو رقم وہ اس مقصد کے لیے استعمال کریں گے اس میں صرف فنڈ ہی نہیں بلکہ کمپنی کا منافع بھی شامل ہو گا ۔اس کا مقصد یہ ہے کہ مقامی طور پر اس سلسلے میں ذیادہ سے ذیادہ امداد دی جائے۔ہم جو بھی منصوبہ متعارف کرائیں گے اس میں منافع بھی دیکھیں گے لیکن یہ منافع صرف مالی شکل میں نہیں ہو گا بلکہ اس کی کئی اور شکلیں بھی ہوں گی۔
NTB/UFN

اپنا تبصرہ لکھیں