فرانس نے پاکستان کی نہایت قیمتی چیز واپس کر دی

فرانس نے پاکستان کی نہایت قیمتی چیز واپس کر دی

پاکستان کے دریائے سندھ کی تہذیب سے وابستہ نادر آثار قدیمہ سے تعلق رکھنے والے نوادرات حکومت فرانس نے ایک پیچیدہ کارروائی کے بعد پاکستان کے حوالے کر دئیے ہیں۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق کے مطابق سندھ وادی کے آثار قدیمہ سے تعلق رکھنے والے یہ نوادرات سال 2006-07 میں فرانس کے محکمہ کسٹم نے پیرس کے ہوائی اڈے پر ایک کارروائی کے دوران تحویل میں لے لئے تھے۔پیرس میں قائم پاکستانی سفارت خانے میں گزشتہ ہونے والی ایک سادہ اور پروقار تقریب کے دوران یہ نوادرات ڈائریکٹر جنرل کسٹمز برائے فرانسیسی وزارت ایکشن و پبلک اکائونٹس روڈولوف جنٹز نے پاکستانی سفارت خانہ کےڈپٹی ہیڈ آف مشن محمد امجد عزیز قاضی کے حوالے کئے۔امجد عزیز قاضی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان آثار قدیمہ کے قیمتی اور نایاب نوادرات کی واپسی کیلئے عدالتی و دیگر قانونی کارروائی کے دوران حکومت فرانس اور فرانسیسی محکمہ کسٹم کی طرف سے فراہم کی جانے والی معاونت اور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ڈائریکٹر جنرل کسٹمز فرانس روڈولوف جنٹز نےنوادرات کی پاکستان کو واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان نوادرات کو فرانسیسی کسٹمز حکام نے یونیسکو کنونشن کے تحت ہونے والے معاہدے کے تحت تحویل میں لیا تھا جس پر پاکستان اور فرانس نے بھی دستخط کیئے ہیں۔اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک کے درمیان قدیم اور نادر نوادرات کی سمگلنگ کو روکنا اور ان کی ان ممالک کو واپسی کی شقیں شامل ہیں۔بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل کسٹمز نے باضابطہ طور پر ان نادر نوادرات کو سفارت خانہ پاکستان برائے فرانس کے چارج ڈی افیئر اینڈ ڈپٹی ہیڈ آف مشن کے حوالے کیا۔حکومت پاکستان کی طرف سے

اپنا تبصرہ لکھیں