فرانسیسی ہسپتال میںقریب المرگ مریضوں کیلیے شراب

فرانس کے شہر Clemant Ferando میں ہسپتال میں شدید بیمار مریضوں کو شراب مہیاء کی جائے گی۔اس کا مقصد آسانی کے ساتھ زندگی کا خاتمہ ہے۔اس مقصد کے لیے ایک شراب خانہ کھولا جا رہا ہے جہاں مریض طبی عملے کے زیر نگرانی شراب سے استفادہ کر سکیں گے۔یونیورسٹی ہسپتال کے ایک بیان کے مطابق مریضوں کو زندگی کی آخری اسٹیج پر لطف اندوز ہونے کا موقع ملنا چاہیے۔یہ اپنی نوعیت کا پہلا شراب خانہ ہے جبکہ ہسپتال کے عملے کو اس بات کی تربیت دی جائے گی کہ کیسے مریض اور اس کے اہل کانہ اس سے استفادہ کر سکیںگے۔
NTB scanipx / UFN

اپنا تبصرہ لکھیں