فارمیسی کی دوکانوں پر نا بالغوں کو دواؤں کی کھلے عام فروخت

ٹی وی چینل این آر کے NRK نے اکتالیس کم عمر بچیوں کو جن میں تیرہ سال سے لے کر سترہ سال کی عمر کی بچیاں شامل ہیں اوسلو کی مختلف فارمیسی کی دوکانوں پر پیرا سیٹا مول دوا خریدنے کے لیے بھیجا۔جو کہ انہیں آسانی سے دے دی گئیں۔اس طرح انہوں نے ترتالیس دواؤں کے پیکٹ خریدے۔نارویجن دوا ساز ادارے کے مطابق یہ نتیجہ سنسنی خیز تھا۔
ادویات ایجنسی کے ملازم ڈاکٹر سیگرود Sigurd Hortemoنے کہا کہ نا بالغوں کو بغیر کسی تصدیق کے ادویات کی فروخت افسوسناک بات ہے۔جبکہ ان کے پاس ڈاکٹر کی کوئی رسید بھی نہیں تھی۔
ناروے میں فارمیسی کے علاوہ کسی دوسری دوکان سے پیرا سیٹا مول کم عمر گاہکوں کے خریدنے پر پوچھ گچھ ضروری ہے جبکہ فارمیسی سے خریدی تو جا سکتی ہے مگر ضروری ہدایات اور نصیحت کے ساتھ۔فارمیسی یونین ان نتائج پر بہت حیران ہے کہ کسی بھی فارمیسی میں کم عمر گاہکوں کا نہ تو نوٹس لیا گای انہ ہی انہیں ان ادویات کے استعمال پر ہدایات دی گئیں۔
NTB/UFN

فارمیسی کی دوکانوں پر نا بالغوں کو دواؤں کی کھلے عام فروخت“ ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ لکھیں