غیر معیاری مترجم ! جان لیوا

غیر معیاری مترجم ! جان لیوا

!اوسلو میں مترجم کے امتحان میں پچاسی فیصد طلباء ناکام ہو گئے۔جبکہ اچھے معیاری مترجموں کی سخت ضرورت ہے۔ناکام ہونے والے امید واروں میں عربی،کرد،فارسی اور سورانی زبان کے امید وار شامل ہیں۔محطاط اعداد و شمار کے مطابق بانوے تا پچانوے طلباء مترجم کے امتحانوں میں ناکام ہوئے ہیں۔اوسلو یونیورسٹی کے مطابق پچاسی فیصد طلباء کی ناکامی اندازے سے ذیادہ ہے۔مختلف اداروں کو غیر معیاری مترجموں سے گزارہ کرنا پڑ رہا ہے۔ان اداروں میں  اسکول۔ہسپتال اور پولیس کے ادارے شامل ہیں۔ناروے کو اس وقت محنتی اور معیاری مترجموں کی سخت ضرورت ہے۔جوڈیشری کے محکمے کو پچھلے کئی برسوں سے برھتے ہوئے جرائم پر قابو پانے کے لیے اعلیٰ تعلیم یافتہ مستند مترجموں کی سخت ضرورت ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ناروے کے ہسپتالون میں ناقص معیار رکھنے والے مترجم کام کر رہے ہیںجو کہ خطرناک بات ہے اس لیے کہ وہاں زندگی اور موت کا معاملہ ہوتا  ہے اور کسی مترجم کے غلط ترجمہ سے کوئی مریض اپنی جان سے بھی ہاتھ دھو سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں